24 فروری، 2022، 12:37 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84661656
T T
0 Persons

چیف عراقی سنٹرل بینک کا دورہ ایران

24 فروری، 2022، 12:37 PM
News ID: 84661656
چیف عراقی سنٹرل بینک کا دورہ ایران

تہران، ارنا – ایرانی مرکزی بینک کے تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا ہے کہ عراق کے مرکزی بینک کا سربراہ تجارتی اور بینکنگ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے تہران پہنچ گئے۔

 یہ بات مصطفی قمری وفا نے جمعرات کے روز اپنے ٹوئیٹر اکاونٹ میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ چیف عراقی سنٹرل بینک مصطفی غالب مخیف آج بروز جمعرات ایران کا دورہ کیا ہے عراقی تجارتی بینک کے کے سی ای او اور عراق کے وزیر اعظم کے مشیر بھی ان کے ہمراہ تھے۔

انہوں نے کہا کہ مصطفی غالب مخیف نائب سنیئر ایرانی صدر 'محمد مخبر اور ایرانی سنٹرل بینک کے سربراہ علی صالح آبادی کے ساتھ ملاقات کریں گے۔

مصطفی قمری وفا  نے کہا کہ ایران اور عراق کاعزم تجارت کو فروغ دینا اور سرمایہ کاری میں اضافہ کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، رواں ہفتے ایران اور عراق کے وزرائے تیل نے "عراق کو ایرانی گیس کی برآمدات میں اضافہ" اور "ایران کو عراق کے گیس قرضہ کی ادائیگی" پر تبادلہ خیال کیا۔

ایرانی وزیر تیل جواد اوجی نے دوحہ میں گیس برآمد کرنے والے ممالک کے اجلاس کے موقع پر اپنے عراقی ہم منصب احسان عبدالجبار سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان توانائی کے تعاون کو وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@ 

https://twitter.com/IRNAURDU1

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .