8 فروری، 2022، 8:07 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84644116
T T
0 Persons
عراق میں شہدا سلیمانی اور المہندس کے قتل کی تحقیقاتی کمیٹی کا اجلاس

تہران، ارنا- پاسداران اسلامی انقلاب کے اعلی کمانڈر شہید "قاسم سلیمانی" اور عراق کی رضاکار فورسز کے ڈپٹی کمانڈر شہید "ابو مہدی المہندس" کے قتل کی تحقیقاتی کمیٹی کے تیسرے اجلاس کا عراق میں انعقاد کیا گیا۔

السموریہ نیوز ویب سائٹ کے مطابق، عراقی سپریم جوڈیشل کونسل نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ شہید ابو مہدی المہندس اور سردار قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کے قتل کی تحقیقات کے لیے ایران عراق مشترکہ عدالتی کمیٹی کا تیسرا اجلاس آج بروز منگل کو بغداد میں انعقاد کیا گیا۔

عراقی سپریم جوڈیشل کونسل نے مزید کہا کہ یہ اجلاس اس کیس میں اٹھائے گئے تازہ ترین تحقیقاتی اقدامات اور دونوں ممالک کے تفتیشی اداروں کے درمیان دستاویزات کے تبادلے کا جائزہ لینے کے لیے منعقد کیا گیا۔

واضح رہے کہ 28 اگست 2021 کو ایرانی وزیر خارجہ "حسین امیر عبداللہیان" جو بغداد میں عراق کی علاقائی حمایت سے متعلق اجلاس میں حصہ لینے کیلئے دورہ بغداد میں تھے، نے کہا تھا کہ ایرانی محکمہ خارجہ مزاحمتی فرنٹ کے شہدا حاج قاسم سلیمانی اور ابومہدی المہندس کے قتل کیس کا قانونی اور بین الاقوامی تعاقب کرے گی۔

وہ جو اس وقت بغداد ائیرپورٹ کے احاطے میں ان دونوں شہدا کے محل شہادت میں حاضر ہوکر ان سے خراج عقیدت کیلئے گئے تھے، نے مزید کہا تھا کہ محکمہ خارجہ، دہشتگردی کیخلاف جنگ کے ان عظیم ہیروز کیخلاف امریکی حکومت اور وائٹ ہاؤس کیجانب سے کھلے عام دہشت گردانہ کارروائیاں کرنے والے فریقین کا ایک سنجیدہ قانونی اور بین الاقوامی عزم پر عمل پیرا ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال، ایران کی سپریم جوڈیشل کونسل کے دورہ عراق کے دوران شہداء حاج قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کے معاملے میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ دونوں ممالک میں سرگرم ورکنگ گروپس اس معاملے میں مزید قریبی تعاون کریں اور اس مسئلے کی سنجیدگی سے پیروی کی جائے۔

نیز اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ اور عراق کی جوڈیشل کونسل کے درمیان 12 مارچ 2017 کو سردار شہید سلیمانی کے قتل کے معاملے میں تحقیقاتی بورڈ کے مشترکہ اجلاس کے انعقاد کے حوالے سے ایک معاہدہ طے پایا۔

اس کے علاوہ ایرانی عدلیہ کے نائب سربراہ برائے بین الاقوامی امور اور ایرانی کونسل برائے انسانی حقوق کے سربراہ "کاظم غریب آبادی" نے 15 نومبر 2021 کو کو عدلیہ کی سپریم کونسل کے اجلاس میں کہا کہ اس قتل سے متعلق مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی کے پہلے اجلاس 23 اور 24 دسمبر کو عراق میں ہوگا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ جنرل سلیمانی اور ابومہدی المہندس اور ان کے ساتھیوں کو 8 جنوری 2020ء کو امریکی دہشتگردانہ حملے میں بغداد ائیرپورٹ میں شہید کیا گیا۔

واضح رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دہشت گردی کی اس کارروائی کا براہ راست حکم جاری کیا تھا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .