یہ بات عادل کریم نے پیر کے روز ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ یہ وزارت عراق کی شدید گرمی کیلیے تیاری کر رہی ہے۔
عادل کریم نے کہا کہ عراقی بجلی نیٹ ورک کو عرب خلیجی ریاستوں سے جوڑنے کی لاگت بہت زیادہ ہے۔
عراقی وزیر بجلی نے بتایا کہ ہم ان( خلیج فارس کے ممالک) کے ٹیرف سے متفق نہیں ہیں۔ ایرانی گیس عراق کے لیے مناسب ہے اور اس کی قیمت قابل قبول ہے۔ ہمیں برسوں تک ایرانی گیس کی ضرورت ہے۔
انہوں نے بتایا کہ عراق کے زیادہ تر بجلی گھر ایرانی گیس اور توانائی پر انحصار کرتے ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ