2 مئی، 2021، 3:35 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84316165
T T
0 Persons
ایران اور عراق کا توانائی کی فراہمی کے تسلسل اور قرضوں کی ادائیگی سے اتفاق

تہران، ارنا- عراقی وزیر بجلی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور عراق نے بجلی اور گیس کے شعبے میں عراق کی توانائی کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھنے سمیت قرضوں کی ادائیگی سے اتفاق کیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار ایران کے دورے پر آئے ہوئے "ماجد مہدی حنتوش" نے آج بروز اتوار کو ایرانی وزیر بجلی "رضا اردکانیان" سے ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور عراق کے درمیان مختلف شعبوں میں اچھا تعاون کسی پر پوشیدہ نہیں ہے۔

حنتوش نے مزید کہا کہ ایران نے حالیہ سالوں کے دوران عراقی پاور پلانٹس کی ایندھن کی فراہمی اور بجلی کی درآمد پر عراق کی بہت بڑی مدد کی ہے۔

 عراقی وزیر بجلی نے کہا کہ منعقدہ حالیہ اجلاسوں میں عراق میں توانائی کی فراہمی کے طریقوں اور اس حوالے سے پائیدار تعاون پر مذاکرات کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ ان اجلاسوں میں گیس اور بجلی کے دونوں شعبوں میں اسلامی جمہوریہ ایران پر عراق کے قرضوں کی ادائیگی پر تبادلہ خیال کیا گیا اور یقینا دونوں ممالک کے مابین باہمی تعاون بڑھ رہا ہے۔

عراقی وزیر بجلی نے اپنے ملک میں توانائی کے بحران پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عراق کو توانائی کی درآمد کی ضرورت ہے تا کہ ملک کے پاورپلانٹس کو ایندھن کی کمی کا شکار نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ اس سال ہم عراق میں 22،000 میگا واٹ بجلی کی کھپت کی کوریج کرنے میں کامیاب  ہوگئے۔

حنتوش نے کہا کہ گر ہم ایران اور عراق میں فی کس بجلی کا موازنہ کریں تو عراقی شہری ایرانیوں سے 6 گنا زیادہ بجلی کا استعمال کرتے ہیں اور اس کی وجہ عراق میں اعلی درجہ حرارت ہے۔

عراقی وزیر بجلی کے مطابق، ایرانی کمپنیاں اب عراق میں پاور پلانٹس کی تعمیر اور نفاذ سمیت تمام شعبوں میں کام کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران سے توانائی کی فراہمی کا سلسلہ جاری رہے گا اور ہمارا مسئلہ پاورپلانٹس میں ایندھن کی فراہمی ہے جس پر اور ادائگی کے طریقوں سے متعلق بات چیت کی گئی۔

واضح رہے کہ عراقی وزیر بجلی، گزشتہ روز میں ایرانی محکمہ تیل اور توانائی کے حکام سے ملاقات کے مقصد سے تہران کے دورے پر پہنچ گئے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .