یہ بات 'عادل کاظم جریان' نے بغداد میں ارنا کے نمائندے کے ساتھ خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہی.
انہوں نے مزید بتایا کہ خطی مماک کے درمیان ایران وہ واحد ملک ہے جو تقریبا 1200 سے 1300 میگا واٹ رفتار بجلی فی گہنٹہ عراق کو فراہم کرتا ہے.
انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے ایک ترک کمپنی عراق کے جنوبی علاقوں میں 350میگا واٹ بجلی برآمد کرتی تھی جس کمپنی نے گزشتہ سال عراق کے جنوبی علاقے کو بجلی کی فراہمی سے انکار کردیا اور موجودہ صورتحال میں ایران عراق کو واحد بجلی فراہم کرنے والا ملک ہے.
انہوں نے بتایا کہ کہ ہرچند ایران عراق کی بجلی ضرورت کے ایک بڑے حصے کو فراہم کررہا ہے لیکن اس کے باوجود ابھی بھی عراق کی بجلی ضرورت زیادہ ہے.
عراقی وزارت بجلی کی گزشتہ رپورٹ کے مطابق عراق کی بجلی پیداوار کی شرح 12 ہزار میگا واٹ فی گہنٹہ تھی جو عراق میں گرمیوں کے موسم میں زیادہ سے زیادہ 21 ہزار میگا واٹ بجلی استعمال کیا جاتا ہے اور اسی بنا پر ہر سال موسم گرما میں یہ ملک بجلی کی قلت اور بلاخر بجلی کی بندش سے دوچار ہو رہا ہے.
انہوں نے کہا کہ عراق نے فی گہنٹہ 15ہزار میگا وات بجلی کی فراہمی کی لیے منصوبہ بندی کی ہے جو ہمسایہ ممالک سے بجلی کی خریداری اور بجلی کی فراہمی کی نجکاری کے ذریعے اس مسئلہ کو حل کرنے کی کوشش کررہا ہے.
انہوں نے ایران سے عراق کو گیس کی منتقلی کے منصوبے کا خاتمہ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایران سے بغداد کے تین بجلی گھروں کو گیس کی منتقلی کی صورت میں عراق کی دارالحکومت میں بجلی کی کمی کا مسئلہ نمایاں طور پر حل کیا جائے گا.
9410*274**

بغداد - ارنا - نائب عراقی وزیر توانائی نے کہا ہے کہ اس وقت اسلامی جمہوریہ ایران عراق کی بجلی ضروریات کو پورا کرنے کا واحد ملک ہے.