ارنا کے مطابق پاکستانی وزارت داخلہ کے شعبہ رابطہ عامہ نے نے بتایا ہے کہ پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی ، اپنے دو روزہ دورہ ایران میں پیر کو شہر مشہد مقدس پہنچے۔
اس رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر داخلہ مشہد مقدس سے تہران پہنچ کر وزیر اعظم شہباز شریف کے وفد میں شامل ہوگئے اور صدر ایران نیز رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات کی۔
پاکستانی وزارت داخلہ نے اس حوالے سے آج ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ مشہد مقدس کے بین الاقواقی ہوائی اڈے پر ایران کے صوبہ خراسان رضوی کے گورنر نے وزیر داخلہ محسن نقوی کا استقبال کیا جس کے بعد انھوں نے بارگاہ رضوی میں حاضری دی اور پاکستانی زائرین کی میزبانی کے لئے حکومت ایران کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولتوں کا معائنہ کیا۔
اس رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ وہ پاکستانی زائرین کی میزبانی کے لئے ایرانی حکام کے مخصوص اقدامات کے شکر گزار ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان ایک دوسرے کے شہریوں کے دو طرفہ سفر منجملہ پاکستانی زائرین کے سفر کے حوالے سے تعاون بڑھایا جائے گا۔
آپ کا تبصرہ