29 ستمبر، 2021، 3:50 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84488241
T T
0 Persons
ایران، عراق کو گیس کی برآمدات کے معاہدے کی تجدید پر تیار ہے

تہران، ارنا- نائب ایرانی وزیر تیل برائے گیس کے امور نے عراقی وفد کیساتھ ایک ملاقات میں کہا ہے کہ ایران، عراق کو گیس کی برآمدات کے معاہدے کی تجدید پر تیار ہے۔

ایران نیشنل گیس کمپنی کی رپورٹ کے مطابق، "مجید چگینی" نے آج بروز بدھ کو عراقی محکمہ بجلی کے اعلی عہدیداروں سے ایک ملاقات میں کہا کہ عراق کیساتھ ہمارے تعلقات اسٹریٹجک ہیں اور معاشی تعلقات کے علاوہ، ہمارے گہرے ثقافتی اور مذہبی تعلقات ہیں، جو کہ بہت اہم ہیں؛ لہذا باہمی تعاون کا فروغ، بالخصوص توانائی کے شعبے میں ان تعلقات کو مزید گہرا کر دیتا ہے۔

 انہوں نے مضبوط انرجی ڈپلومیسی کو تیرہویں حکومت کے وزیر تیل کے منصوبوں میں سے ایک قرار دیتے ہوئے کہا کہ جیسا کہ وزیر تیل کیساتھ ملاقات میں ذکر کیا گیا اور عراقی فریق پر زور دیا گیا کہ وہ موجودہ معاہدوں اور سابقہ ​​معاہدوں پر عمل کرے۔ ہم عراقی وزارت بجلی کی نئی تجاویز پر غور کرنے کیلئے تیار ہیں تاکہ اس ملک میں گیس کی برآمد کے معاہدے کو بڑھایا جا سکے۔

واضح رہے کہ ایرانی وزیر تیل "جواد اوجی" نے عراقی وزیر بجلی سے ایک ملاقات میں گیس کی برآمدات اور تجارت بڑھانے کیلئے مختلف فریقیں کیساتھ مذاکرات کو تیرہویں حکومت کی ترجیحات میں قرار دے دیا تھا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ جبکہ ایران کو عراق میں گیس کی برآمدات کی مفاہمتی یادداشت پر2009 کو دستخط کیا گیا تھا اور دو سال بعد یہ معاہدے میں بدل گیا تا ہم دونوں ممالک کے درمیان گیس کا بہاؤ 2017 تک جاری رہا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .