امریکہ نے ایران سے توانائی کی درآمد پر عراق کی 120 دنوں کی استثنی کی توسیع دی

تہران، ارنا- ایک عراقی ذریعہ ابلاغ نے امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق کہا ہے کہ واشنگٹن حکومت نے ایران سے گیس اور بجلی کی درآمد پر امریکی پابندیوں سے بغداد کی استثنی میں مزید 120 دن کی توسیع دی۔

عراقی آئل رپورٹ ویب سائٹ کے مطابق، 2015 کے ایران جوہری معاہدے کی بحالی میں کوششوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ جس کی بنا پر ایران کیخلاف عائد پابندیاں اٹھائی جائیں گی؛ وہ معاہدہ جس سے امریکہ یکطرفہ طور پر علحیدہ ہوگا۔ اب واشنگٹن نے کہا ہے کہ وہ عراق کو ان پابندیوں سے استثنی کی مزید 120 دنوں کی توسیع دی ہے تا کہ اسی طریقے سے ایران سے توانائی کی برآمدات کا سلسلہ بغیر پابندیوں کے اطلاق سے جاری رہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ایک عہدیدار نے ایک تحریری بیان میں کہا ہے کہ "امریکہ نے عراق کو ایران سے بجلی کی درآمدات کا سلسلہ جاری رہنے کے لیے 120 دن کی چھوٹ دی ہے۔" یہ چھوٹ اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ عراق اپنی قلیل مدتی توانائی کی ضروریات کو پورا کر سکتا ہے۔

ائل رپورٹ ویب سائٹ کے مطابق، عراق، اپنی توانائی کے وسائل کی توسیع میں کئی سالوں شکست کے بعد ویسے ہی ایران سے توانائی کی درآمدات پر منحصر ہے؛ لیکن اس کیلئے ایران کیخلاف امریکی ظالمانہ پابندیوں سے استثنی کی ضروت ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .