یہ بات "عمران خان" نے منگل کے روز اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کے 48ویں اجلاس کی افتتاحی تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے مشترکہ نظریات بشمول فلسطین کا تحفظ اور اسلامی اقدار کے دفاع میں متحدہ محاذ کی تشکیل کا مطالبہ کیا۔
عمران خان نے اقوام متحدہ کی طرف سے اسلامو فوبیا سے مقابلے کرنے کے لئے 15 مارچ کو انسدادِ دہشت گردی کے عالمی دن کے طور پر نامزد کرنے کی قرارداد کی منظوری کا خیرمقدم کیا۔
انہوں نے مسلم ممالک کے ساتھ مغربی دنیا کے امتیازی رویے اور اسلامی مقدسات کی بے حرمتی کے لیے قوانین اور اصولوں کے غلط استعمال پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسلامو فوبیا کا رجحان ایک حقیقت ہے اور اس پر توجہ دی جانی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اسلامی اقدار کا دفاع کرنا چاہیے کیونکہ یہ اقدار آج سب سے زیادہ خطرات سے دوچار ہیں اور ہمیں اس سازش کا مقابلہ کرنے کے لیے متحدہ محاذ بنانا چاہیے۔
پاکستانی وزیر اعظم نے او آئی سی سربراہی اجلاس میں بطور مہمان خصوصی چینی وزیر خارجہ کی موجودگی کا خیرمقدم کرتے ہوئے یوکرین کے بحران سمیت علاقائی اور بین الاقوامی مسائل کے حل میں کردار ادا کرنے کے لیے اس اعلیٰ ترین بین الاقوامی ادارے کی صلاحیت کو بروئے کار لانے پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ فلسطین اور کشمیر کے تنازعات کے حل کے لیے عالم اسلام کی مضبوط آواز اور قبضے کے خلاف سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے۔
انہوں نے افغانستان میں استحکام اور 40 سالہ جنگ کے اثرات سے بچنے کے لیے افغانستان کے عوام کی مدد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں پائیدار استحکام اور پڑوسی ملک میں مضبوط حکومت ہی بین الاقوامی دہشت گردی کو روکنے کا واحد راستہ ہے۔
انہوں نے عالمی برادری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ افغان عوام کی مدد اور انسانی اور معاش کے بحران کو بڑھنے سے روکنے کے لیے اس ملک کے نئے حکمرانوں کے ساتھ مفاہمت اور بات چیت کی جانی چاہیے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ اسلام آباد میں اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے 48ویں اجلاس میں شرکت کے لیے منگل کو پاکستان پہنچ گئے۔
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پاکستان میں ایران کے سفیر محمد علی حسینی اور پاکستانی حکام نے ایرانی وفد کا استقبال کیا۔
خطیب زادہ پاکستان کے دارالحکومت میں اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے دو روزہ اجلاس میں ایرانی وفد کی صدارت کر رہے ہیں۔
پاکستانی وزیر خارجہ او آئی سی کے رکن ممالک کے 48ویں وزارتی اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔
اسلامی وزرائے خارجہ کے اجلاس کا نصب العین ہے "اتحاد، انصاف اور ترقی کے لیے شراکت داری کی تعمیر"۔ یہ تقریب پاکستان کی آزادی کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر منائی جا رہی ہے۔
اسلامی تعاون کی تنظیم اقوام متحدہ کے بعد دوسری بین الاقوامی تنظیم ہے جس کے چار براعظموں پر مبنی اسلامی ملک کے 57 ارکان ہیں، جو 1969 میں عالم اسلام کی اجتماعی آواز اور ان کے مفادات کے تحفظ اور دفاع کی ضمانت کے طور پر قائم ہوئی تھی۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
مسلمانوں کو اسلامی اقدار کو برقرار رکھنے کیلئے متحدہ محاذ بنانا ہوگا: عمران خان
23 مارچ، 2022، 3:04 AM
News ID:
84693530
تہران، ارنا - پاکستانی وزیر اعظم نے اسلامو فوبیا کے خلاف اجتماعی تصادم کو مضبوط بنانے، علاقائی اور بین الاقوامی مسائل کے حل میں کردار ادا کرنے کے لیے اسلامی تعاون تنظیم کی صلاحیت کو بروئے کار لانے کی ضرورت پر زور دیا۔
متعلقہ خبریں
-
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کی پاکستانی وزیر خارجہ سے ملاقات
تہران، ارنا - ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پاکستانی وزیر خارجہ سے ملاقات کی۔
-
افغان پڑوسی ممالک کے وزرائے خارجہ کا مشترکہ بیان جاری؛
افغان مسئلے کا واحد حل تمام قوموں کی شرکت سے ایک جامع حکومت کا قیام ہے
تہران، ارنا- افغاستان کے پڑوسی ممالک اور روس کے وزرائے خارجہ نے ایک مشترکہ بیان میں اس بات…
-
پاکستان مارچ 2022 میں او آئی سی کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کی میزبانی کرے گا
اسلام آباد، ارنا - پاکستان اگلے سال مارچ میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ…
آپ کا تبصرہ