ارنا چیف کی افغان "آوا" نیوز ایجنسی سے تعاون پر تیاری کا اظہار

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی (ارنا) کے سربراہ نے افغان نیوز ایجنسی صدای افغان (آوا) کے قیام کی 20 ویں سالگرہ کے موقع پر اس نیوز ایجنسی کو افغانستان میں ایک پُرعزم اور بااثر گروپ کے طور پر قرار دیتے ہوئے آوا کے ساتھ ہم آہنگی کو بڑھانے اور میڈیا کے منصوبوں میں حصہ لینے کے لیے اپنی تیاری کا اظہار کیا۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، آوا نیوز ایجنسی کے قیام کی 20 ویں سالگرہ کے موقع پر اسلامی جمہوریہ نیوز ایجنسی کے سی ای او "علی نادری" نے افغان نیور ایجنسی صدای افغان (آوا) کے سربراہ "حسینی مزاری" کے نام میں ایک پیغام میں کہا کہ میں ارنا میں اپنی اور اپنے ساتھیوں کی طرف سے، آپ کو اور آپ کے ساتھیوں کو آوا نیوز ایجنسی کے قیام کی سالگرہ پر مبارکباد پیش کرتا ہوں؛ میں بھی آپ کو نئے سال کی آمد پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور مجھے امید ہے کہ نیا سال، جو آوا نیوز ایجنسی کے قیام کی بیسویں سالگرہ کے ساتھ آتا ہے، اس معروف میڈیا کے لیے پیشہ ورانہ کامیابیوں سے بھرپور ہو۔

 پیغام میں مزید کہا گیا ہے کہ افغان نیوز ایجنسی آوا؛ اپنے صحافیوں، اساتذہ اور منتظمین کی کوششوں کی بدولت گزشتہ دو دہائیوں میں افغانستان میں ایک بااثر گروپ بن گیا ہے؛ آوا اپنی پیشہ ورانہ کارکردگی کے علاوہ، افغانستان کی آزادی اور ترقی کے لیے اپنے عزم کی مرہون منت ہے، اور اس مقصد کے دفاع کے لیے، اس نے دسمبر 2017 میں تنظیم کے ہیڈ کوارٹر پر داعش کے حملے سمیت عظیم شہداء کی قربانیاں دی ہیں۔

پیغام میں کہا گیا ہے کہ میں اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے یہ اعلان کرتا ہوں کہ اسلامی جمہوریہ نیوز ایجنسی، ماضی کی طرح افغان نیوز ایجنسی آوا کے ساتھ اپنے تعاون کو وسعت دینے کے لیے تیار ہے تاکہ میڈیا پراجیکٹس میں اپنی ہم آہنگی کو بڑھا سکے۔

آوا نیوز ایجنسی کے مطابق گزشتہ برسوں کے دوران؛ اسلامی جمہوریہ نیوز ایجنسی (ارنا) اور آوا کے درمیان تعاون کی ایک یادداشت کی بنیاد پر دونوں میڈیا کے درمیان ہمیشہ قریبی رابطہ اور تعاون رہا ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .