اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے اتوار کے روز ایک ٹوئٹ میں اعلان کیا کہ افغانستان میں اس تنظیم کے دفتر کے سربراہ محمد سعید العیاش نے گزشتہ ہفتے کام شروع کر دیا ہے۔
اس تنظیم نے اعلان کیا کہ کابل میں اپنا دفتر دوبارہ کھولنے کا مقصد افغانستان کی صورتحال پر توجہ دینا اور اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کے حالیہ غیر معمولی اجلاس کے وعدوں پر عمل درآمد کی کوشش کرنا ہے۔
اس تنظیم نے مزید کہا کہ کابل کا دفتر او آئی سی کی انسانی کوششوں کو افغانستان اور اس کے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مربوط کرے گا۔
اسلامی تعاون کی تنظیم نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں اسلامی ممالک کے وزراء کی غیر معمولی کانفرنس میں منظور کی گئی قرارداد کے مطابق، تنظیم کو انسانی اور مادی وسائل کے لحاظ سے مضبوط بنایا جائے گا تاکہ افغان عوام کی حمایت کے اپنے وعدوں کو پورا کیا جا سکے۔
اس تنظیم نے اسلام آباد سربراہی اجلاس کی قرارداد کے مطابق افغانستان کے لیے فنڈز اکٹھا کرنے کے لیے انسانی بنیادوں پر ٹرسٹ فنڈ قائم کیا ہے۔
نائجیریا کی حکومت نے حال ہی میں اس فنڈ میں 1 ملین ڈالر کو مدد کیا ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
![افغانستان میں اسلامی تعاون تنظیم کے دفتر کا افتتاح افغانستان میں اسلامی تعاون تنظیم کے دفتر کا افتتاح](https://img9.irna.ir/d/r2/2022/03/06/4/169506396.jpg?ts=1646560274625)
کابل، ارنا – افغانستان کے دارالحکومت کابل میں اسلامی تعاون تنظیم کے دفتر کا افتتاح کیا گیا جس کا مقصد انسانی امداد کی سہولت ہے۔
متعلقہ خبریں
-
اسلامی تعاون کی تنظیم نے روکی ہوئی افغان رقم کی رہائی کیلیے قدم اٹھایا
تہران، ارنا - اسلامی تعاون تنظیم کے سکریٹری جنرل نےکہا ہے کہ یہ تنظیم اور اسلامی ترقیاتی بینک…
-
افغانستان کے بحران کا کلیدی حل تمام نسلی گروہوں کی شمولیت سے جامع حکومت کی تشکیل ہے: ایرانی وزیر خارجہ
اسلام آباد، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے افغانستان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا…
آپ کا تبصرہ