19 دسمبر، 2021، 11:00 AM
Journalist ID: 2392
News ID: 84582216
T T
0 Persons
افغانستان کے بحران کا کلیدی حل تمام نسلی گروہوں کی شمولیت سے جامع حکومت کی تشکیل ہے: ایرانی وزیر خارجہ

اسلام آباد، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے افغانستان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پڑوسی ملک میں تمام نسلی گروہوں پر مشتمل جامع حکومت کی تشکیل ہی افغانستان کے بحران کا حل ہے اور یہ پیغام متفقہ طور پر بین الاقوامی برادری اور عبوری افغان انتظامیہ کو ظاہر ہونا چاہیے۔

یہ بات "حسین امیرعبداللہیان" نے اتوار کے روز دورے پاکستان کے موقع پر ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کے غیر معمولی اجلاس کانفرنس کا بنیادی مقصد افغانستان کی صورت حال کا جائزہ لینا ہے جس پر تہران کو تحفظات ہیں۔
امیرعبداللہیان نے کہا کہ او آئی سی کو عالمی برادری خصوصاً عبوری افغان انتظامیہ کو ایک متفقہ پیغام بھیجنے کے قابل ہونا چاہیے کہ وہ تمام نسلی گروہوں پر مشتمل ایک جامع حکومت تشکیل دے جس کے بارے میں ان کے خیال میں افغان بحران کا واحد حل ہے۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ مہینوں میں افغانستان میں دہشت گردی میں اضافہ اور پناہ گزینوں کی آمد اسلامی جمہوریہ ایران کے اہم خدشات ہیں اور ان مسائل کا واحد حل پڑوسی ملک میں جامع حکومت کی تشکیل ہے۔
13ویں حکومت نے ایران پاکستان تعلقات کو فروغ دینے کا منصوبہ بنایا ہے۔
امیرعبداللہیان نے دو دوست اور ہمسایہ ممالک ایران اور پاکستان کے درمیان قریبی اور برادرانہ تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 13ویں حکومت کا ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کا منصوبہ ہے اور ایران کی خارجہ پالیسی میں پاکستان کو خاص مقام حاصل ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ 13ویں حکومت کے پاس دوست اور برادر ملک پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے ایک واضح منصوبہ اور روڈ میپ موجود ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ وزیر خارجہ سمیت پاکستان کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتوں میں ہم دونوں دوست اور پڑوسی ممالک کے درمیان تعلقات کی ترقی پر تفصیل سے بات کریں گے۔
یاد رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ افغانستان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے ایجنڈے کے ساتھ او آئی سی کے رکن ممالک کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کے لیے اتوار کی صبح پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد پہنچے۔
امیرعبداللہیان اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس سے خطاب کریں گے، جس میں افغانستان کے بارے میں ایران کے تازہ ترین موقف اور خطے میں ہونے والی پیش رفت کی وضاحت کریں گے۔
کانفرنس کے موقع پر ایرانی وزیر خارجہ پاکستان سمیت مختلف ممالک کے اپنے بعض ہم منصبوں سے ملاقاتیں کریں گے۔
ایران کے وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد حسین امیرعبداللہیان کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .