17 دسمبر، 2021، 1:05 AM
Journalist ID: 2392
News ID: 84579829
T T
0 Persons
ایرانی وزیر خارجہ کی ویانا میں مغرب کی جانب سے پہل نہ کرنے پر تنقید

تہران، ارنا- ایرانی وزیر خارجہ نے ویانا جوہری مذاکرات میں حمایت کے موقف پر بیجنگ کا شکریہ ادا کیا اور اس مذاکرات کو عام طور پر اچھا قرار دینے کے باوجود مغرب کی جانب سے پہل نہ کرنے پر تنقید کی۔

یہ بات "حسین امیرعبداللہیان" نے جمعرات کے روز اپنے چینی ہم منصب "وانگ یی" کے ساتھ ایک ٹیلی فونگ رابطے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
دونوں فریقین نے دو طرفہ تعلقات، ویانا جوہری مذاکرات اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔
امیرعبداللہیان نے بیجنگ سرمائی اولمپکس پر سفارتی پابندی کے سلسلے میں امریکی حکومت اور بعض مغربی ممالک کے رویے کی مذمت کرتے ہوئے اعلیٰ کھیلوں کی موجودگی میں اس کھیلوں کے اچھے اور کامیاب انعقاد پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا۔
انہوں نے ویانا کے جوہری مذاکرات میں چینی حکومت کی حمایت کو سراہتے ہوئے مذاکرات کے عمل کو عمومی طور پر اچھا قرار دیا اور ویانا میں مغربی ممالک کی جانب سے پہل نہ کرنے پر بھی تنقید کی۔
ایرانی وزیر خارجہ نے اس امید کا اظہار کرتے ہوئے کہ مغربی فریقین استدلال کی بنیاد پر عمل کریں گے اور اسلامی جمہوریہ ایران جیسے مذاکرات میں خیر سگالی اور پہل کے ساتھ شرکت کریں گے، AUKUS معاہدہ جیسے اقدامات (آسٹریلیا، امریکہ اور برطانیہ کے درمیان) نے دوہرے معیار کے اطلاق کے ذریعے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے پھیلاؤ کو سنجیدگی سے کمزور کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ نقطہ نظر ممکنہ طور پر اسی طرح کے اقدامات کو بھڑکا دے گا۔
دونوں فریقوں نے تہران اور بیجنگ کے درمیان دوطرفہ مسائل کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی میدان میں مشترکہ تشویش کے مسائل پر مسلسل اور قریبی مشاورت کی ضرورت پر زور دیا۔

ایران اور چین کے تعلقات اسٹریٹجک ہیں
چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے صدر شی جن پنگ کا ایرانی صدر کو تہنیتی پیغام پہنچایا، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو اسٹریٹجک قرار دیا اور چینی حکومت کے تعلقات کو مزید فروغ دینے اور گہرے بنانے کے ارادے کا اعلان کیا۔
انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے رویوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی طاقتوں بالخصوص امریکہ کی یکطرفہ اور توسیع پسندی کے مقابلے میں دوسرے ترقی پذیر ممالک کے ساتھ ہم آہنگی اور تعاون کی ضرورت ہے۔
وانگ یی نے ایرانی وزیر خارجہ کے دورہ چین کو دونوں ممالک کے مشترکہ اہداف کو آگے بڑھانے کا ایک موقع قرار دیا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .