27 فروری، 2021، 9:24 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84245314
T T
0 Persons
افغان حکومت اور عوام پر خصوصی توجہ دیتے ہیں: ارنا چیف

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی (ارنا) کے سربراہ نے افغان عوام اور حکومت پر خصوصی توجہ دینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام نے گزشتہ 40 سالوں کے دوران اس بات کا ثبوت دیا ہے کہ وہ افغان عوام کے بہترین دوست ہیں۔

ان خیالات کا اظہار "محمد رضا نوروزپور" نے آج بروز ہفتے کو صدائے افغان (آوا) نیوز ایجنسی کے سربراہ "سید عیسی حسینی مزاری" سے ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان لسانی، مذہبی اور ثقافتی مشترکات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور افغانستان کے ذرائع ابلاغ کی ذمہ داری ہے کہ وہ دونوں ملکوں کے باہمی مفادات اور عوام کے دوستی پر روشنی ڈالیں۔

نوروز پور نے کہا کہ افغانستان، فارسی کی تہذیب، ثقافت اور ادب کا تسلسل ہے اور فارسی زبان دونوں قوموں کی پہچان اور ان کی شناخت کی علامت ہے اور یہ ایران اور افغانستان کے درمیان بنیادی مشترکات میں سے ایک ہے۔

ارنا چیف نے کہا کہ فارسی زبان، عالم اسلام کا دوسرا زبان اور ایک عظیم تہذیب اور ثقافت سے متعلق ہے جو اس عظیم سرزمین میں رہنے والے عوام سے تعلق رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج، ہم فارسی فوبیا اور ڈی فارسیائزیشن کیلئے غیر ملکی دھاروں کی بڑے پیمانے پر منصوبہ بندیوں اور سرگرمیوں کا مشاہدہ کر رہے ہیں جس نے پوری تاریخ میں دونوں ممالک کے مابین تعلقات میں خلل ڈالنے کی کوشش کی ہے۔

ارنا چیف نے ارنا نیوز ایجنسی اور افغان ذرائع ابلاغ کے درمیان تعاون کی مفاہتمی یادداشتوں پر نظر ثانی کرنے اور ان کو اپ ڈیٹ کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے افغان ذرائع ابلاغ بالخصوص صدائے افغان نیوز ایجنسی سے مختلف شعبوں میں تعاون پر تیاری کا اظہار کرلیا۔

اس موقع پر صدائے افغان نیوز ایجنسی کے سربراہ نے کہا کہ افغانستان مغربی ذرائع ابلاغ کا گڑھ بن گیا ہے اور وہ اپنے نظریات اور خیالات کو افغان عوام پر مسلط کرنے کی کوشش کر ہے ہیں۔

انہوں نے ایران اور افغانستان کے ذرائع ابلاغ کے درمیان تعاون کا مطالبہ کرتے ہوئے اسے دونوں ممالک کے مفادات میں قرار دے دیا۔

حسینی مزاری نے کہا کہ افغانستان کی صورتحال حال مختلف اور خاص ہے لیکن اس میں بے پناہ صلاحیتیں ہیں لہذا توقع کی جاتی ہے کہ باہمی اور علاقائی شعبوں میں ایران اور افغانستان کے درمیان تعاون کے مواقع کی فراہمی ہوجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایران، افغانستان کا اسٹرٹیجک شراکت دار ہے ایران اور افغانستان کے قومی مفادات مشترکہ دشمنوں کی سازشوں کی زد میں ہے۔

صدائے افغان نیوز ایجنسی کے سربراہ نے کہا کہ میڈیا، ایران اور افغانستان کی اقوام کے مابین زیادہ یکجہتی اور قربت کی راہ ہموار کرسکتا ہے اور افغانستان میں طویل عرصے تک قائم ارنا نیوز ایجنسی کا دفتر، اس میدان میں خاص طور پر میڈیا اور ثقافتی تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .