14 مارچ، 2022، 10:08 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84684278
T T
0 Persons

لیبلز

ایران سے ہمارا پیغام ماسکو تک پہنچنے کا مطالبہ کیا: یوکرین

تہران، ارنا- یوکرینی وزیر خارجہ نے اپنے ایرانی ہم منصب سے یک ٹیلی فونک گفتگو کے بعد، کہا ہے کہ انہوں نے ایران سے کیف کے پیغام کو ماسکو تک پہنچنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، یوکرینی وزیر خارجہ "دیمیترو کوبا" نے "حسین امیر عبداللہیان"- جو کل بروز منگل کو ماسکو کا دورہ کریں گے- سے ٹیلی فونک گفتگو کے بعد کہا ہے کہ تہران، یوکرینی بحران کے پُرامن حل کی حمایت کرتا ہے۔

کولیا نے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ایران، یوکرین میں جنگ کا مخالف ہے اور پُرامن حل کی حمایت کرتا ہے۔ میں نے ( ایرانی وزیر خارجہ) سے مطالبہ کیا کہ وہ کیف کے پیغام کو ماسکو تک پہنچ دیں: روس کو سویلین کیخلا بمباری کا ختم کرنا چاہیے اور سیز فائر پر قائم رہتے ہوئے یوکرین سے نکلنا چاہیے۔

واضح رہے کہ روسی صدر "ولادیمیر پیوٹین" نے 21 فروری کو مغرب کیجانب سے ماسکو کی سیکورٹی خدشات کو نظر انداز کرتے ہوئے ڈونباس کے علاقے میں ڈونیٹسک اور لوہانسک عوامی جمہوریہ کی آزادی کو تسلیم کیا۔

انہوں نے تین دن بعد مطابق 24 مارچ کو یوکرین کے خلاف "خصوصی فوجی آپریشن" شروع کرنے کا اعلان کیا، اور ماسکو اور کیف کے کشیدہ تعلقات فوجی تصادم میں بدل گئے۔ یوکرین میں تنازع جاری ہے اور آج اس کا سترواں دن ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .