7 مارچ، 2022، 6:30 AM
Journalist ID: 2392
News ID: 84673843
T T
0 Persons
یوکرین کے عوام امریکی بری پالیسیوں کا شکار ہیں: صدر رئیسی

تہران، ارنا - ایرانی صدر مملکت نے کہا ہے کہ یوکرین کے باشندے امریکہ کی بری پالیسیوں کا شکار ہوئے ہیں۔

یہ بات علامہ سید ابراہیم رئیسی نے اتوار کے روز کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے افغانستان، یمن اور عراق کے عوام جیسے یوکرینیوں کو امریکہ کی شیطانی پالیسیوں کا شکار قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران جنگ کی مخالفت کرتا ہے۔
صدر رئیسی نے کہا کہ ہر روز جب جنگ جلد ختم ہوتی ہے تو اس سے قوموں کو فائدہ ہوتا ہے اور لوگوں کے خطرات، نقصانات اور مسائل میں کمی آتی ہے۔
انہوں نے ویانا میں پابندیوں کے خاتمے سے متعلق مذاکرات میں تازہ ترین پیش رفت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وزارت خارجہ اور مذاکراتی ٹیم سنجیدگی سے مذاکرات کی پیروی کر رہی ہے لیکن حکومت مذاکرات اور جوہری معاہدے کے ساتھ کوئی منصوبہ بند نہیں کرے گی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .