سلامتی کونسل کا جانبدارانہ رویہ یمنی بحران کے حل کے سیاسی عمل کے منافی ہے

تہران، ارنا- ایرانی وزیر خارجہ کے سنئیر مشیر برائے سیاسی امور نے سوئڈن کے خصوصی نمائندے برائے یمنی امور نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کا جانبدارانہ رویہ یمن کے بحران کے حل کے سیاسی عمل کے منافی ہے۔

ارنا رپورٹر کے مطابق، "علی اصغر خاجی" اور " پیتر سمنی" نے آج بروز پیر کو ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران، یمن کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

 خاجی نے جارح ممالک کے تحفظات اور سیاسی لابنگ سے متاثر ہو کر یمن کے بحران کے بارے میں سلامتی کونسل کے متعصبانہ رویہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ یمنی بحران کے حل کے لیے سیاسی عمل کے مخالف سمت میں ہے، جس سے فریقین کے درمیان عدم اعتماد میں اضافہ کرتا ہے۔

نیز دونوں فریقین نے یمن میں بحران کو حل کرنے اور ملک میں موجودہ انسانی تباہی کو جلد از جلد ختم کرنے کے لیے تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .