انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اور یورپ کیجانب سے پابندیاں لگانے کی پالیسی کا تسلسل، شامی بحران کے حل میں مدد نہیں کرے گا۔
ایرانی محکمہ خارجہ کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق، اٹلی کے خصوصی نمائندے برائے افغان امور "اسٹفن راوانان" نے آج بروز منگل کو ایرانی وزیر خارجہ کے سنئیر مشیر برائے سیاسی امور "علی اصغر خاجی" سے ملاقات اور گفتگو کی۔
یہ ملاقات جینوا میں شامی آئین ساز کمیٹی کے اجلاس کی سائڈ لائن میں منعقد ہوئی جس میں شام کی تازہ ترین تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس ملاقات میں راوانان نے علاقے اور شام میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اہم کردار پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ ان کا ملک، انسداد دہشتگردی، شام بحران کے سیاسی حل نکالنے میں مدد اورا قوام متحدہ اور یورپی یونین کے فریم ورک میں شامی عوام کو انسانہ دوستانہ امداد بھیجنے پر سرگرم ہے۔
اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ کے سنئیر مشیر نے انسانہ دوستانہ امداد کے حصول پر شامی عوام کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے شامی پناہ گزینوں کی وطن واپسی اور اس ملک میں دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے پر زوردیتے ہوئے کہا کہ شام میں قیام امن اور سکون علاقے میں قیام امن کا باعث ہوگا اور امریکہ اور یورپ کیجانب سے پابندیاں لگانے کی پالیسی کا تسلسل، شامی بحران کے حل میں مدد نہیں کرے گا۔
نیز دونوں فریقین نے شامی بحران کے حل میں باہمی مشاورتوں کا سلسلہ جاری رکھنے سے اتفاق کیا۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ