رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی نمائندہ برائے شامی امور "گیر پدرسن" نے آج بروز ہفتے کو ایرانی وزیر خارجہ کے سنئیر مشیر برائے سیاسی امور "علی اصغر خاجی" سے ایک ٹیلی فونک رابطہ کیا۔
اس گفتگو کے دوران، دونوں فریقین نے شام کی تازہ ترین تبدیلیوں بشمول شامی بحران کے سیاسی حل، شامی آئین ساز کمیٹی اور اس ملک میں انسان دوستانہ امداد کو وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے شام کی آئین ساز کمیٹی کے فریم ورک کے اندر مذاکرات کے تسلسل کی حمایت کا اظہار کرلیا۔
اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ کے سنئیر مشیر نے اس بات پر زور دیا کہ اقوام متحدہ اور بین الاقوامی براداری کی مشترکہ کوششوں سے شام کیخلاف یکطرفہ پابندیوں کی منسوخی سمیت انسانی صورتحال کو بہتر بنانے اور پناہ گزینوں اور بے گھر افراد کی وطن واپسی کیلئے شام میں بنیادی ڈھانچوں کی تعمیر نو کے لیے اقدامات اٹھانے ہوں گے۔
دراین اثنا پدرسن نے اس سلسلے میں اپنے کیے گئے اقدامات اور کوششوں کی وضاحت کرتے ہوئے شام کے بحران کے حل میں ایک متحد عنصر کے طور پر انسانی امداد کی توسیع پر زور دیا۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ