ویانا مذاکرات میں باقی مسائل کا حل امریکہ کے سیاسی فیصلے پر منحصر ہے: امیر عبداللہیان

عمانی وزیر خارجہ "بدر البوسعیدی" نے ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران، اپنے ایرانی ہم منصب "حسین امیرعبداللہیان" سے گفتگو کی۔

رپورٹ کے مطابق، سلطنت عمان کے وزیر خارجہ "بدر بن حمد البوسعیدی" نے آج بروز پیر کو اپنے ایرانی ہم منصب "حسین امیر عبداللہیان" سے ٹیلی فونک رابطے کرتے ہوئے ان سے باہمی، علاقائی اور بین الاقوامی مسائل کی تازہ ترین صورتحال سمیت ویانا مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا۔

در این اثنا ایرانی وزیر خارجہ نے باہمی دلچسبی امور اور علاقائی تبدیلیوں بشمول یوکرین بحران پر بات چیت کی۔

ڈاکٹر امیر عبداللہیان نے مزید کہا کہ ویانا مذاکرات نہیں رکے ہیں لیکن یورپی یونین کے رابطہ کار کے ساتھ  ہم آہنگی سے مذاکرات میں مختصر وقفہ ضرور ہوا ہے۔ ایران کے اعلی مذاکرات کار ایک اچھے، مضبوط اور دیرپا معاہدے تک پہنچنے کے لیے سخت محنت جاری رکھے ہوئے ہیں۔ باقی مسائل جو ہماری سرخ لکیریں ہیں ان کا حل امریکی فریق کے فیصلے اور وقت ضائہ نہ کرنے پر منحصر ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا اسلامی جمہوریہ ایران ایک اچھے، قابل اعتماد اور دیرپا معاہدے تک پہنچنے کے لیے بہت سنجیدہ ہے۔

در این اثنا عمانی وزیر خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان مثبت تعلقات کی بھی تعریف کی، بعض دوطرفہ امور کی وضاحت کی اور ہمارے ملک کے منطقی موقف کو سراہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سلطنت عمان ہمیشہ بات چیت اور گفت و شنید کے ذریعے مختلف بحرانوں کو حل کرنے کے عمل میں ہے، اور امن کی طرف بڑھ رہی ہے، اور امید ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے معاہدوں کے نتائج کو جلد حتمی شکل دے کر عملی شکل دی جائے گی۔

عمان کے وزیر خارجہ نے بھی ویانا مذاکرات پر حتمی معاہدے کی امید ظاہر کرتے ہوئے اسے تمام فریقین اور خطے کے مفاد میں قرار دیا۔

اس گفتگو میں دونوں ممالک وزرائے خارجہ نے مختلف امور پر مشاورت جاری رکھنے پر زور دیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .