ارنا کے مطابق، سلطنت عمان کے وزیر خارجہ "دربن حمد البوسعیدی" آج بروز بدھ 23 فروری کو آنے والے گھنٹوں میں تہران کا سفر کریں گے۔
وہ ایرانی وزیر خارجہ 'حسین امیر عبداللہیان کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کریں گے۔
یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں پابندیوں کے خاتمے کیلیے مذاکرات کا آٹھواں دور منعقد ہو رہا ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلیٰ مذاکرات کار علی باقری کی قیادت میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مذاکرات کار 4+1 ممالک کے وفود کے ساتھ ملاقات اور مذاکرات کر رہے ہیں۔
امریکی خصوصی نمائندہ برائے ایران کے امور "رابرٹ مالی' کی سربراہی میں امریکی ٹیم ویانا میں ہے اور P4+1 ممالک کے نمائندوں سے ملاقات کر رہی ہے۔
ایران اور امریکہ نے اب تک کوئی براہ راست بات چیت نہیں کی ہے اور وہ صرف non-paper اور دوسرے ممالک کے نمائندوں کے ذریعے اپنے متن اور تجاویز کا تبادلہ کر رہے ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
https://twitter.com/IRNAURDU1
آپ کا تبصرہ