23 فروری، 2022، 12:19 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84660359
T T
0 Persons
عمانی وزیر خارجہ کی امیر عبداللہیان سے ملاقات

تہران، ارنا - سلطنت عمان کے وزیر خارجہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سے ملاقات کی۔

ایران کے دورے پر آئے ہوئے عمانی وزیر خارجہ ' بدربن حمد البوسعیدی' نے آج بروز بدھ ایرانی وزارت خارجہ میں اپنے ایرانی ہم منصب 'حسین امیر عبداللہیان' کے ساتھ ملاقات کی۔

دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان بات چیت جاری ہے۔

 دونوں وزرائے خارجہ ملاقات کے بعد نیوز کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں پابندیوں کے خاتمے کیلیے مذاکرات کا آٹھواں دور منعقد ہو رہا ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلیٰ مذاکرات کار علی باقری کی قیادت میں  اسلامی جمہوریہ ایران کے مذاکرات کار 4+1 ممالک کے وفود  کے ساتھ ملاقات اور مذاکرات کر رہے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@ 

https://twitter.com/IRNAURDU1

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .