4 فروری، 2022، 2:42 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84638282
T T
0 Persons
عمان کے ساتھ ایران کے تجارتی حجم میں 73 فیصد اضافہ

تہران، ارنا - ایران اور عمان کے مشترکہ چیمبر آف کامرس کے سربراہ نے عمان کے ساتھ ایران کی بیرونی تجارت کے حجم میں 73 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

یہ بات محسن ضرابی نے گزشتہ روز ایرانی وزیر صنعت،کان کنی اور تجارت کی موجودگی میں منعقدہ ایک نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 10 مہینوں میں عمان کے ساتھ شیرملکی تجارب کا حجم ایک ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے جس کا حجم رواں ایرانی سال کے آخر تک 1.2ارب ڈالر تک پہنچ جائے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمان کو برآمدات کا روڈ میپ نجی شعبے اور مشترکہ چیمبر کی شراکت سے تیار کیا گیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ عمان حکومت کے پانچ سالہ منصوبے کے چھ محوروں جیسے جیسے اسٹارٹ اپ، نینو اور علم پر مبنی کمپنیوں پر توجہ مرکوز کی ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ 2020 میں عمان کی درآمدات تقریباً 24 بلین ڈالر تھیں۔

ضرابی نے کہا کہ نجی شعبے کا پہلا سرمایہ کاری وفد وزیر صنعت کی قیادت میں عمان کا سفر کرے گا، اور مجھے امید ہے کہ اس سے اقتصادی تبادلوں کی ترقی کی راہ ہموار ہوگی اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمان ہمارے ملک کے اقتصادی کارکنوں کے لیے کئی لحاظ سے اہم ہے۔عمان ایرانی سامان کے لیے 24 بلین ڈالر کی درآمدات کے ساتھ بہت اچھی مارکیٹ ہے۔ 1392میں اس مارکیٹ میں ہمارا حصہ %07 کے برابر تھا اور 1397 میں یہ 3.6 فیصد تک پہنچ گیا جو ہم  اس مارکیٹ کا 10 فیصد تک حاصل کر سکتے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@  

https://twitter.com/IRNAURDU1

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .