27 فروری، 2022، 7:02 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84665405
T T
0 Persons
رومانیہ ایرانی شہریوں کی یوکرین سے وطن واپسی کیلئے ضروری سہولیات فراہم کرے گا

تہران، ارنا- ایرانی محکمہ خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل برائے بحیرہ روم اور مشرقی یورپ کے امور نے یوکرین کیساتھ رومانیہ کی مشترکہ سرحد کے پیش نظر اس ملک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان ایرانی شہریوں کے لیے ضروری سہولیات فراہم کرے جو رومانیہ کے راستے اپنی وطن واپس آنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، ایرانی محکمہ خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل برائے بحیرہ روم اور مشرقی یورپ کے امور "حبیب اللہ زادہ" نے تہران میں تعینات رومانیہ کی خاتون سفیر سے ایک ملاقات کے دوران، یوکرین میں مقیم ایرانی شہریوں کی وطن واپسی کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

اس ملاقات میں دونوں فریقین نے یوکرین میں مقیم ایرانی شہریوں کے اس کی سرزمین سے بحفاظت باہر نکلنے میں رومانیہ کی مدد کرنے کے طریقوں پر بات چیت کی۔

حبیب اللہ زادہ نے یوکرین میں مقیم ایرانی شہریوں کی بحفاظت واپسی کو اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت کی ایک اہم تشویش قرار دیا اور رومانیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ یوکرین سے مشترکہ سرحد کے پیش نظر، ان ایرانی شہریوں کے لیے ضروری سہولیات فراہم کرے جو رومانیہ کے راستے وطن واپسی کا ارادہ رکھتے ہیں۔

***رومانیہ ایرانیوں کو یوکرین سے وطن واپسی پر ہر قسم کی سہولیات فرہم کرے گا

تہران میں رومانیہ کی خاتون سفیر "میرلا کارمن گرکو" نے بھی اپنے شہریوں کی صحت کے حوالے سے ایرانی حکومت اور عوام کی تشویش کا ذکر کیا اور یوکرین میں مقیم ایرانی شہریوں کی یوکرین سے وطن واپسی پر اپنے ملک کی جانب سے بخارسٹ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے کے ساتھ تعاون کے لیے آمادگی ظاہر کی۔

انہوں نے یقین دلایا کہ رومانیہ کی حکومت اس سلسلے میں کسی قسم کی سہولت فراہم کرنے سے دریغ نہیں کرے گی۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .