27 فروری، 2022، 1:34 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84664916
T T
0 Persons
روس والی بال نیشنز لیگ کی میزبانی سے محروم رہا

 تہران، ارنا - بین الاقوامی والی بال فیڈریشن نے یوکرین پر روس کے فوجی حملے کے ردعمل پر روس کو والی بال نیشنز لیگ کی میزبانی کیلیے محروم کردیا۔

گزشتہ ہفتے کے آخر میں روسی فوج نے یوکرین کے خلاف فوجی کارروائی شروع کی اور بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کی جانب سے تمام عالمی فیڈریشنوں سے روس اور یوکرین میں مختلف مقابلوں کی میزبانی منسوخ کرنے کے مطالبہ کرنے کے بعد سے بین الاقوامی والی بال فیڈریشن نے اگرچہ سب سے پہلے یہ اعلان کیا تھا کہ کھیل کو سیاست سے الگ کر دیا جائے اور اس کا روس میں ورلڈ کپ کی میزبانی کو منسوخ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، لیکن چند دنوں کے بعد انہوں نے روس کو والی بال نیشنز لیگ کی میزبانی سے محروم کردیا۔

روس نے 5 سے 10 جولائی تک 2022 والی بال نیشنز لیگ کے تیسرے ہفتے کا میزبان تھا لیکن بین الاقوامی والی بال فیڈریشن نے اعلان کیا کہ اس کی میزبانی منسوخ کر دی گئی ہے اور روس کی جگہ کوئی دوسرا ملک ان مقابلوں کی میزبانی کرے گا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@ 

https://twitter.com/IRNAURDU1

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .