یہ بات منوچہر مرادی نے اپنے ٹوئیٹر اکاونٹ پر یوکرین میں مقیم ہم وطنوں کی واپسی کی سہوہپ کے بارے میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ خوش قسمتی سے ہفتے کے روز سفارت خانے کے اراکین کی کوششوں کی بدولت، تقریباً 100 ایرانی طلباء یوکرین کے مغربی سرحدی شہروں کے لیے کیف ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہوئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یوکرین میں مارشل لاء کے قوانین اجازت دینے کی صورت میں انشاء اللہ طلباء کا ایک اور گروپ کل (پیر) کو بھی اس ملک سے نکل جائے گا۔
گزشتہ روز مرادی نے بھی ایک ٹوئٹر پیغام میں مزید کہا تھا خوش قسمتی سے یوکرین میں سفارتخانے کے تعاون، وزارت خارجہ کے عملے کی کوششوں، وارسا، بوڈاپیسٹ اور بخارسٹ کے سفیروں کی مخلصانہ حمایت اور وزیر خارجہ کے تعاون سے ایرانی شہریوں کے لیے یہ ممکن ہو سکا کہ وہ یوکرین سے نکل جائیں۔
یوکرین میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ میرے پیارے ہم وطن بحفاظت اپنے وطن واپس پہنچ جائیں گے۔
قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے وارسا میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے نے گزشتہ روز اور بوڈاپیسٹ میں ایرانی سفارتخانے نے آج بروز اتوار اپنے ایک بیان میں ایرانی ہم وطنوں کی مدد کے لیے ایک ہیڈ کوارٹر قائم کیا ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
https://twitter.com/IRNAURDU1
آپ کا تبصرہ