27 فروری، 2022، 10:15 AM
Journalist ID: 2393
News ID: 84664501
T T
0 Persons
ایرانی سفیر کے ساتھ ایرانی وزیر خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ/ مقیم ایرانیوں کی صورتحال کا جائزہ

تہران، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے پولینڈ میں تعینات ہمارے سفیر کے سات ایک ٹیلی فونک رابطے میں یوکرین میں مقیم ایرانیوں جو پولینڈ پہنچ گئے ہیں، کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا۔

حسین امیر عبداللہیان نے ہفتہ کےروز پولینڈ میں ایرانی سفیر حسین غریبی کے ساتھ ٹیلی فون پر ایک گفتگو میں اٹھائے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے ان سے ہمارے ملک کے شہریوں کے لیے مناسب رہائش اور تمام ضروری سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

غریبی نے بھی ایرانیوں کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں ایک رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایرانیوں کے لیے رہائش اور دیگر ضروریات کی فراہمی کے لیے ضروری اقدامات کیے گئے ہیں اور ایرانیوں کی وارسا سے تہران تک فضائی منتقلی جاری ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ طویل سرحدی قطار کی وجہ سے پولینڈ میں داخلے کی رفتار سست ہے۔

قابل ذکر ہے کہ وارسا میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے نے یوکرین میں رہنے والے ایرانی شہری کی پولش حکومت سے ہم آہنگی سے اس سرزمین سے یوکرین کو چھوڑنے کے طریقے کا بیان جاری کردیا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@ 

https://twitter.com/IRNAURDU1

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .