24 فروری، 2022، 8:10 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84662098
T T
0 Persons
یوکرین میں مقیم ایرانیوں کو نکلنے کی ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے: ایرانی سفارتخانے کا بیان

تہران، ارنا - یوکرین میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے نے آج جمعرات کو ایک بیان میں یوکرین میں رہنے والے ایرانیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یوکرین چھوڑنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں۔

یوکریں میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ تمام ایرانی باشندوں سے یوکرین چھوڑنے کی اپیل کرتے ہیں۔

ہماری وزارت خارجہ کے ترجمان  سعید  خطیب زادہ نے بھی چند گھنٹے قبل کہا تھا کہ یوکرین میں مقیم اپنے ہم وطنوں کو ملک کے بعض حصوں سے ایک یا زیادہ نجی پروازوں کے ذریعے نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے یوکرین میں ہونے والے بحران کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین میں بدامنی کے آغاز سے ہی وزارت خارجہ میں ایک مینجمنٹ ہیڈ کوارٹر تشکیل دیا گیا اور ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان فعال سفارت کاری کے ذریعے ذاتی طور پر یوکرین میں مقیم ایرانیوں کی صورت حال کا تعاقب کر رہا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران ایئر لائنز کے تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل'حسین جہانی' نے جمعرات کے روز ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی ایئرلائن (ہما) کمپنی کی  فی الحال یوکرین کے لیے کوئی پرواز نہیں ہے، لیکن درخواست کی صورت میں یوکرین سے ایرانیوں کی واپسی کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@ 

https://twitter.com/IRNAURDU1

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .