26 فروری، 2022، 11:45 AM
Journalist ID: 1917
News ID: 84663377
T T
0 Persons
ایرانی شہریوں کیلئے یوکرین چھوڑنے کی فراہمی کی گئی

تہران، ارنا- یوکرین میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے اس ملک میں مقیم ایرانی شہریوں کے نکلنے میں سہولیات کی فراہمی کا ذکر کرتے ہوئے کہا ایرانی شہریوں کے لیے یوکرین چھوڑنے کے امکان کی فراہمی کی گئی۔

ارنا رپورٹر کے مطابق، "منوچہر مرادی" نے ایگ ٹوئٹر پیغام میں مزید کہا ہے کہ خوش قسمتی سے یوکرین میں سفارتخانے کے تعاون، وزارت خارجہ کے عملے کی کوششوں، وارسا، بوڈاپیسٹ اور بخارسٹ کے سفیروں کی مخلصانہ حمایت اور وزیر خارجہ کے تعاون سے ایرانی شہریوں کے لیے یہ ممکن ہو سکا کہ وہ یوکرین سے نکل جائیں۔  

یوکرین میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ میرے پیارے ہم وطن بحفاظت اپنے وطن واپس پہنچ جائیں گے۔

***یوکرین میں مقیم ایرانی شہری رومانیہ کا ویزا حاصل کر سکتے ہیں

رومانیہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے نے اعلان کیا ہے کہ یوکرین میں مقیم ایرانی شہری رومانیہ کے سفارتی مشنوں سے ویزا حاصل کر سکتے ہیں۔

بخارسٹ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ یوکرین میں مقیم ایرانی شہریوں کو مطلع کرتا ہے کہ ایرانی باشندے چیسیناؤ میں رومانیہ کے سفارتی مشن، چرنیوتسی، کہول اور بالٹس میں واقع قونصلر دفاتر یا براہ راست یوکرین-رومانیہ سرحدی کراسنگ میں رومانیہ کے ویزے حاصل کر سکتے ہیں۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ شہری اگر کسی اضافی معلومات یا مدد کی ضرورت ہو تو درج ذیل ہنگامی ٹیلی فون نمبروں پر کال کر سکتے ہیں۔

فون نمبر: 0040761121802

واٹس ایپ: 00989122442208

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .