26 فروری، 2022، 8:57 AM
Journalist ID: 1917
News ID: 84663085
T T
0 Persons
یوکرین میں رہنے والے ایرانیوں کا سلوواکیہ میں عارضی داخلے کی اجازت

تہران، ارنا- آسٹریا میں ایرانی سفارت خانے نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں اعلان کیا گیا ہے کہ یوکرین میں مقیم غیر ملکی شہریوں بشمول ایرانی شہریوں کو ان کے آبائی ملک واپس جانے کے لیے جمہوریہ سلواک کی حدود میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی۔

ویانا میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے کے مطابق، سلوواکیہ کی وزارت داخلہ، وزارت خارجہ اور یورپی امور کے اعلان کے مطابق، یوکرین کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر یوکرین میں مقیم غیر ملکی شہریوں بشمول ایرانی شہریوں کے اپنے آبائی وطن واپس جانے کی اجازت دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ  اس سے قبل وارسا میں ایرانی سفارت خانے نے اعلان کیا تھا کہ یوکرین میں مقیم ایرانی پولش حکومت سے مشاورت کے بعد یوکرین چھوڑ سکتے ہیں۔ سفارت خانے نے ایرانیوں کی مدد کے لیے ایک ہیڈ کوارٹر قائم کیا ہے۔

 یہ بات قابل ذکر ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان کشیدگی کے سے متعلق طویل قیاس آرائیوں کے بعد، جمعرات (24 فروری) کی صبح کو روسی فوجیوں نے یوکرین کی سرزمین پر اپنی فوجی کارروائی شروع کی اور اس ملک کے مختلف حصوں میں پیش قدمی کی۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .