25 فروری، 2022، 2:18 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84662566
T T
0 Persons
تنازعات کے خاتمے کیلیے مذاکرات اور سفارت کاری ضروری ہے: ایرانی حکومتی ترجمان

تہران، ارنا – ایرانی حکومتی ترجمان نے کہا ہے کہ تنازعات کے روکنے کے لیے بین الاقوامی قانون اور انسانی حقوق کی پاسداری اور مذاکرات اور سفارت کاری پر انحصار ضروری ہے۔

یہ بات علی بہادری جہرمی نے جمعہ کےروز اپنی ایک ٹوئٹ میں روس اور یوکرین کے مابین جنگ اور نیٹو کی موجودگی کے بارے میں کہی۔

انہوں نے اس حوالے سے کہا کہ مشرق کی طرف نیٹو کی موجودگی کی توسیع اور ان کے اشتعال انگیز اقدامات کے بارے میں سیکورٹی خدشات امریکی تسلط کے مخالف تمام آزاد ممالک کے لیے قابل فہم ہیں۔

جہرمی نے مزید بتایا کہ تنازعات کی روک تھام کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری پر انحصار کرنا اور بین الاقوامی قانون اور انسانی حقوق کی پاسداری کرنا ضروری ہے۔

در ایں اثناء ایران کے صدر سید ابراهیم رئیسی نے روس کے صدر ولادیمیر پوتین سے ٹیلی فونی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مشرقی یورپ تک نیٹو کا پھیلاو کشیدگی کا باعث ہے۔

دوسری جانب ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے بحران یوکرین کے بارے میں اپنے تازہ ٹوئٹ میں کہا کہ وہ جنگ کو کسی بھی مسئلے کا حل نہیں سمجھتا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ جنگ بندی کا قیام نیز سیاسی اور جمہوری راہ حل پر توجہ مرکوز کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے بھی کہا کہ وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کیف میں ایرانی سفیر سے ٹیلی فون پر بات چیت کرکے انہیں ایرانی شہریوں اور طالب علموں کے حوالے سے خصوصی ہدایات دیں ۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@ 

https://twitter.com/IRNAURDU1

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .