یوکرین میں حالیہ بحران کے چوتھے دن میں کیف میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے نے اپنے ایک بیان جاری کردیا جس میں یوکرین میں مقیم ایرانیوں جو ملک کی مغربی سرحدوں کی طرف جا رہے ہیں، سے مطالبہ کیا کہ وہ یوکرین کے سرحدی مقامات کے راستے میں ایک دوسرے سے رابطے میں ہوئیں اور گروپ کی شکل میں چلے جائیں اور راستے میں ایک دوسرے کی معلومات استعمال کریں اور راستوں پر موسمی حالات پر توجہ دیں اور رات کے اندھیرے میں مناسب جگہوں پر آرام کریں۔
کیف میں ایرانی سفارت خانے نے ایرانی ہم وطنوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے راستے کی معلومات کو ایرانی سفارت خانوں اور یوکرین میں مقیم ایرانیوں کے سوشل نیٹ ورکس کے ساتھ شیئر کریں اور یوکرین کے کسی بھی سرحدی مقام سے عبور کرتے ہی کسی دوسرے ملک (پولینڈ، سلوواکیہ۔ ہنگری، رومانیہ یا مالڈووا) میں داخل ہونے کے لیے سفارتخانوں کو مطلع کریں اور اسی سفارت خانوں کی طرف متعین کردہ راستوں سے چلیں۔
اس بیان کے مطابق ایرانی شہری ضرورت کے مطابق ان ٹیلی فون نمبروں پر کال کر سکتے ہیں:
کیف (یوکرین) میں اسلامی جمہوریہ ایران کا سفارت خانہ: 00380630449029
وارسا (پولینڈ) میں اسلامی جمہوریہ ایران کا سفارت خانہ: 0048502780631
آسٹریا میں اسلامی جمہوریہ ایران کا سفارت خانہ: (00421918245605
اسلامی جمہوریہ ایران کا سفارت خانہ بوڈاپیسٹ (ہنگری) 003674609260
بخارسٹ (رومانیہ) میں اسلامی جمہوریہ ایران کا سفارت خانہ:0040761121802
تہران میں ایرانی وزارت خارجہ: ۰۰۹۸۶۱۱۵۳۱۴۴
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
https://twitter.com/IRNAURDU1
آپ کا تبصرہ