یوکرین میں زیر تعلیم ایرانی طلباء ایران میں اپنی تعلیم جاری رکھ سکتے ہیں

تہران،ارنا - طلباء کے امور کی تنظیم کے نائب سربراہ:نے اعلان کیاکہ یوکرین میں زیر تعلیم ایرانی طلباء ایران کے اندر اپنی تعلیم جاری رکھ سکتے ہیں۔

 یہ بات اردوان ارژنگ نے اتوار کے روز یوکرین کے بحران اور طلباء کے مسائل کا حوالہ دیتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ یوکرین کے بحران اور طلباء کو اپنی تعلیم جاری رکھنے کیلیے درپیش مشکلات کی وجہ سے یوکرین میں زیر تعلیم ایرانی طلباء ملکی یونیورسٹیوں میں اپنی تعلیم کو جاری رکھ سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ طلباء (وزارت سائنس کے ذیلی مضامین)) ایرانی یونیورسٹیوں میں تعلیم کو جاری رکھنے کیلیے سجاد سسٹم https://portal.saorg.ir/ کے ذریعے اپنی درخواست کو بھیج سکتے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@ 

https://twitter.com/IRNAURDU1

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .