سید عباس عراقچی کی محمد اسحاق ڈار اور بدر عبدالعاطی کیساتھ دوطرفہ امور پر گفتگو ہوئی۔
انہوں نے نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد پیش کی اور ایرانی حکومت اور قوم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
پاک ایران وزرائے خارجہ نے لبنان اور شام کے خلاف صیہونی حکومت کی حالیہ جارحیت سمیت تازہ ترین علاقائی اور بین الاقوامی حالات پر تبادلہ خیال کیا اور ملت اسلامیہ کے اتحاد اور دنیا بھر کے مسلمانوں کی فلاح و بہبود کی ضرورت پر زور دیا۔
مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعطی اور ایرانی وزیر خارجہ کے درمیان ہونے والی گفتگو میں دونوں وزراء نے عیدالاضحیٰ کی مبارکباد پیش کی اور علاقائی حالات بالخصوص غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
آپ کا تبصرہ