رپورٹ کے مطابق، گفعاتی بریگیڈ کے 3 فوجی غزہ کے شمالی علاقے میں ہلاک ہوگئے اور 2 زخمی ہوئے۔
یدیعوت آحارنوت اخبار کے مطابق، یہ فوجی ایک بارودی سرنگ کے دھماکے میں ہلاک ہوئے ہیں۔
صیہونی وزیر فائنانس بزالل اسموتریچ نے اس خبر کے بعد کہا کہ بہت ہی دردناک صبح کا آغاز کیا ہے!
قابل ذکر ہے کہ پیر کی شام کو بھی صیہونی ذرائع ابلاغ نے غزہ کے شمال میں واقع جبالیا کیمپ میں 3 غاصب فوجیوں کی ہلاکت اور 11 کے زخمی ہونے کی خبر دی تھی۔
بعض دیگر ذرائع نے مزید 5 صیہونیوں فوجیوں کے ہلاکت کی بھی خبر دی ہے۔ حماس کے جوانوں نے اس وقت ان فوجیوں کو نشانہ بنایا جب صیہونی فوجی ایک بکتربند گاڑی میں کارروائی میں مصروف تھے۔
آپ کا تبصرہ