ارنا کے مطابق پاکستان کے وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے پیر 26 مئی کی شام رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی ۔
انھوں نے اس موقع پر اپنی گفتگو میں رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا۔
پاکستان کے وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے اسی کے ساتھ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان پیدا ہونے والے حالیہ بحران کو دبانے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مثبت کردار کی قدردانی کی اور حالیہ لڑائی سے متعلق تفصیلات بیان کیں۔
انھوں نے غزہ کی المناک صورتحال کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ افسوس کا مقام ہے کہ بین الاقوامی برادری نے غزہ میں المیہ ختم کرانے کے لئے کوئی موثر اقدام نہیں کیا ہے۔
میاں شہباز شریف نے تہران میں ایرانی حکام کے ساتھ مذاکرات کو بہت خوب اور تعمیری قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ ان کا یہ دورہ دونوں ملکوں کے باہمی روابط میں پہلے سے زیادہ توسیع کے اسباب فراہم کرے گا۔
آپ کا تبصرہ