ارنا کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر یحیی سریع نے جمعے کی صبح اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یمن سے داغا جانے والا یہ سوپر سونک میزائل ٹھیک اپنے نشانے پر جاکر لگا ہے۔
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے بتایا ہے کہ اس میزائلی حملے کے نتیجے میں دسیوں لاکھ صیہونی پناہ گاہوں کی طرف بھاگنے پر مجبور ہوگئے اور بین گورین ایئرپورٹ پر معمول کی سرگرمیاں بند ہوگئيں۔
انھوں نے خبردار کیا کہ جب تک غزہ کا محاصرہ اور اس پر صیہونیوں کا حملہ جاری ہے، نہ صرف یہ کہ ہمارے حملے جاری رہیں گے بلکہ ان میں اضافہ ہوگا۔
یمن کی مسلح افواج کے ترجمانے خبردار کیا کہ غزہ میں صیہونیوں کے جرائم پر خاموشی امت اسلامیہ کو دشمن کے مقابلے میں ذلت وخواری کی طرف لے جائے گی۔
غاصب صیہونی حکومت کی فوج نے بھی آج اعلان کیا ہے کہ یمن سے ایک بیلسٹک میزائل مقبوضہ فلسطین پر داغا گیا ہے۔
آپ کا تبصرہ