23 مئی، 2025، 1:28 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85841225
T T
0 Persons

لیبلز

روم میں ایران امریکا بالواسطہ مذاکرات کے پانچویں دور کے پروگرام کی تفصیل

 تہران – ارنا – ایران امریکا بالواسطہ مذاکرات کا پانچواں دور، روم میں عمان کے سفیر کی رہائشگاہ پر عمانی وزیر خارجہ بدر بوسعیدی کی ثالثی ميں انجام پائے گا

 مذاکرات کی کوریج کے لئے روم جانے والے ارنا کے نامہ نگار نے نے بتایا ہے کہ اس وقت اٹلی کے وزیر خارجہ اپنے غیر ملکی دورے کی وجہ سے روم میں موجود نہیں ہیں۔

 اس رپورٹ کے مطابق عمان نے کوشش کی ہے کہ مذاکرات میں دونوں فریقوں کے موقف ایک دوسرے سے زیاد سے زیادہ قریب ہوں۔

اس سے پہلے ایران کے وزیرخارجہ نے آئی آر آئی بی کے ساتھ گفتگو ميں بتایا تھا کہ عمان کے وزیر خارجہ نے مذاکرات کے پانچویں دور کے لئے اصرار کیا تھا۔

  فی الحال مذاکرات میں بحث کا اصل مسئلہ ایران میں یورینیئم کی افزودگی جاری رہنے سے تعلق رکھتا ہے۔

 امریکی مذاکراتی ٹیم کی سربراہ اسٹیو وٹکاف کے دعوؤں کے برخلاف ایران کے وزیر خارجہ نے گزشتہ چند دنوں کے دوران بارہا اعلان کیا ہے کہ  سمجھوتہ ہو یا نہ ہو، ایران میں یورینیئم کی افزودگی جاری رہے گی ۔ انھوں نے اسی کے ساتھ یہ بھی واضح کیا ہے کہ ایران میں یورنیئم کی نمائشی  ا‌فزودگی قبول نہیں کریں گے ۔

عباس عراقچی نے صاف کہا ہے کہ ہماری ا‌فزودگی ڈیکوریشن کے لئے نہیں ہے بلکہ صنعتی سطح کی ہے۔  

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .