روم سے ارنا کے نامہ نگار نے رپورٹ دی ہے کہ مقامی وقت کے مطابق تقریبا 1 بجکر 30 منٹ پر وزیر خارجہ سید عباس عراقی اپنے وفد کے ہمراہ مذاکرات کی جگہ پہنچے اور عمان کے وزیر خارجہ سے ملاقات کے بعد مذاکرات شروع ہوگئے۔
اس رپورٹ کے مطابق امریکی مذاکراتی ٹیم، ایرانی ٹیم سے پہلے ہی روم میں عمانی سفیر کی رہائشگاہ پہنچ گئی تھی اور اس کو ایرانی فریق کے نظریات وتحفظات (جن سے گزشتہ ہفتے عمانی وزیر خارجہ کو ان کے دورہ تہران میں مطلع کردیا گیا تھا) امریکی فریق کو منتقل کئے گئے ۔
آپ کا تبصرہ