ارنا کے مطابق دفترخارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائي نے جمعہ 23 مئی کو آئی آر آئی بی کے ساتھ ایران امریکا بالواسطہ مذاکرات کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ دور درحقیقت اس عمل کا تسلسل ہے جو ہم نے 12 اپریل کو مسقط میں شروع کیا تھا۔
انھوں نے ایران کے خلاف امریکا کی نئی پابندیوں کی طرف اشارہ کرتے کہا کہ ہم پوری صراحت اور سنجیدگی کے ساتھ فریق مقابل کے سامنے یہ مسئلہ رکھیں گے۔
اسماعیل بقائی نے بتایا کہ مذاکرات کی جگہ اٹلی میں عمانی سفیر کی رہائشگاہ ہے۔
انھوں نے کہا کہ ہم یہ دیکھیں گے کہ فریق مقابل کون سے مسائل اٹھاتا ہے، اسی کے تناسب سے ہم بھی بات کریں گے۔
اسماعیل بقائی نے اسی کے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا وفد پر امن ایٹمی توانائی سے بہرہ مندی اور ظالمانہ پابندیوں کے خاتمے کا مسئلہ اٹھائے گا اور محکم انداز میں اس کو آگے بڑھائے گا۔
آپ کا تبصرہ