23 مئی، 2025، 2:27 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85841277
T T
0 Persons

لیبلز

 عراقچی: بحر ہند کے خطے کو لچکدار اور بازگشت کی پیرا ڈائم کی جانب بڑھنا چاہئے

تہران – ارنا – وزیرخارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ آئی او آر اے (IORA)  کے رکن ملکوں کو اس خطے  کے مستقبل کے منصوبہ بندی اور پیراڈائم اس طرح تیار کرنا اور آگے بڑھانا چاہئے کہ ممکنہ شاک اور جھٹکوں کے مقابلے میں اس کے اندر زیادہ لچک اور بازگشت کی صلاحیت پائی جائے

ارنا کے مطابق وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے بحر ہند کے ساحلی ملکوں کی تنظیم آئی او آر اے کے  اراکین کے وزرائے خارجہ کی ورچوئل نشست سے خطاب میں کہا کہ  انسانی معاشروں اور اقوام کے درمیان روابط کے نقطہ نگاہ سے بحرہند بہت زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔

 انھوں نے کہا کہ بحر ہند کے ساحلی ملکوں کی تنظیم آئی او آر اے نے ثابت کردیا ہے کہ یہ تنظیم رکن ملکوں کی ضرورت کے مطابق ہے اور خطہ بحر ہند کے متشرکہ پروجکٹوں پر عمل درآمد، افہام و تفہیم اور گفتگو کے لئے بہترین پلیٹ فارم ہے۔

 سید عباس عراقچی نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے IORA کے اہدف کے حصول میں ہمیشہ تعاون کیا ہے اورحالیہ برسوں میں اس طرزعمل کی زیادہ تقویت ہوئی ہے، کہا کہ ایران حال حاضر میں اس تنظیم کی خواتین کی معاشی تقویت کے ورکنگ گروپ  کا کوآرڈینیٹراور اکیڈمک گروپ کا چیئر مین ہے  نیز آئی او آر اے کے سائنس و ٹیکنالوجی کے تبادلے کا  ریجنل  سینٹر بھی ایران میں ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے خطاب کے آخری میں کہا کہ IORA کے رکن ملکوں کو چاہئے کہ مستقبل کی منصوبہ بندی اور پیراڈائم اس طرح تیار کریں اور آگے بڑھائيں کہ جو ممکنہ شاک اور جھٹکوں کے مقابلے میں لچک اور بازگشت کی صلاحیت رکھتے ہوں تاکہ بحر ہند کے ساحلی ملکوں کی اقوام اور ان کی آئندہ نسلیں اس سے بہرہ مند ہوسکیں۔    

انھوں نے کہا کہ یہ اسٹریٹیجی تنظیم کے رکن ملکوں کی ضرورت کے مطابق بھی ہوگی اور بحر ہند کے خطے میں عالمی ایجنڈے پر عمل درآمد میں مدد بھی کرے گی۔  

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .