ارنا کے مطابق دفترخارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے جمعہ 23 مئی کو اپنے سماجی رابطے کے ایکس پیج پر ایران امریکا بالواسطہ مذاکرات کے پانچویں دور کے بارے میں لکھا ہے کہ مذاکرات کے اس عمل کو جاری رکھنے کے لئے جس کا آغاز 12 اپریل 2025 کو مسقط میں کیا تھا، ہم روم پہنچ گئے ہیں۔
انھوں نے اپنی اس پوسٹ میں لکھا ہے کہ ہم ایسے عالم میں مذاکرات کا پانچواں دور انجام دینے جارہے ہیں کہ ہمار دائرہ کار اوروہ ہدف جہاں تک ہمیں پہنچنا ہے، معلوم ہے۔
دفترخارجہ کے ترجمان نے اپنی اس پوسٹ میں وضاحت کی ہے کہ "ایران کا ایٹمی پروگرام، ملت ایران کی طولانی استقامت، پامردی اور ثابت قدمی کا نتیجہ ہے اور اس قوم نے بڑی سختیاں برداشت کرکے اس کو حاصل کیا ہے اور اس پر فخر کرتی ہے اور اسی کے ساتھ اپنے نمائندوں سے توقع رکھتی ہے کہ اس کے حقوق و مفادات کے تحفظ میں محکم اور ثابت قدم رہیں۔
آپ کا تبصرہ