ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر: انڈونیشیا کے دورے کا مقصد غزہ کے مظلوم عوام کی آواز دنیا کو سنانا تھا

تہران - ارنا - ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ انڈونیشیا میں اسلامی ممالک کی پارلیمانی اسمبلی میں شرکت کا مقصد غزہ کے عوام کی مظلومیت کی آواز کو بین الاقوامی فورم میں پہنچانا تھا۔

محمد باقر قالیباف نے کہا کہ انڈونیشیا میں اسلامی ممالک کی پارلیمانی اسمبلی میں شرکت کا مقصد غزہ کے عوام کی مظلومیت کی آواز کو بین الاقوامی فورم میں پہنچانا اور مسلم ممالک بالخصوص بڑے مسلم ملک انڈونیشیا کے ساتھ اقتصادی و ثقافتی روابط کو مضبوط بنانا تھا۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کی مسلم کمیونٹی کی جانب سے صیہونی حکومت کے جرائم کے خلاف عملی اقدام کا مطالبہ کیا گیا، جس کا اراکین نے خیرمقدم کیا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .