عمر خیام آف نیشاپوری (غیاث الدین ابو الفتح عمر بن ابراہیم خیام نیشاپوری) (پیدائش 18 اردبیہشت 427 ھ نیشاپور، وفات 12 آذر 510 ھ)جنہیں خیامی، خیام نیشاپوری اور النیساپوری کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، سلجوقی دور کے فلسفی، ریاضی دان، ماہر فلکیات، اور شاعر تھے۔ اگرچہ خیام کی علمی حیثیت بہت اعلی پائے کی تھی اور ان کا لقب "حجۃ الحق" (ثبوت حق) تھا لیکن ان کی وجہ شہرت ان کی رباعیات ہیں جو دنیا بھر میں مشہور ہیں۔ خیام کی رباعیات کا بیشتر زبانوں میں ترجمہ ہو چکا ہے۔ ایڈورڈ فٹزجیرالڈ نے ان کی رباعیات کا انگریزی میں ترجمہ کیا ہے جس کی وجہ سے وہ مغرب میں اور بھی مشہور ہو گئے ہیں۔ انکی سالگرہ کے موقع پر کیلنڈر میں 18 مئی کو یوم خیام کا نام دیا گیا ہے۔

18 مئی، 2025، 10:08 AM

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .