2 مئی، 2025، 9:45 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85820909
T T
0 Persons

لیبلز

ایران نے یمن مں امریکا کے جنگی جرائم کی سخت مذمت کی ہے

تہران – ارنا – ایران کے دفترخارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے گزشتہ دن اور رات کے دوران الجوف، صعدہ اور صنعا صوبوں کے مختلف علاقوں پر امریکی فوج کے مسلسل حملوں اور رہائشی علاقوں نیز  بنیادی شہری ڈھانچوں پر بمباریوں  کی سخت مذمت کی ہے

 ارنا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزآرت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے یمن کی ارضی سالمیت اور اقتدار اعلی کے خلاف کھلی جارحیت کو اقوام متحدہ کے منشور اور بین الاقوامی قوانین کی آشکارا پامالی قرار دیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ  یمن کے رہائشی علاقوں اور حیاتی اہمیت کی شہری تنصیبات پر ہونے والے یہ حملے، جنگی اور انسانیت کے خلاف جرائم ہیں۔

 اسلامی جمہوریہ ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے امریکی کی کھلی قانون شکنی اور بے گناہ انسانوں کے قتل عام پر اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کے بے عملی کو افسوسناک قرار دیا ہے۔

 انھوں نے غزہ اور غرب اردن میں مظلوم فلسطینی عوام کی نسل کشی کشی پر مبنی غاصب صیہونی حکومت کے جرائم  اور لبنان کے خلاف اس کے دہشت گردانہ اقدامات کے ساتھ ہی یمن کے خلاف امریکی جارحیت جاری رہنے کو مغربی ایشیا میں بدامنی کا موجب قرا دیا ہے ۔

 ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے اسی کے ساتھ  امریکا اور صیہونی حکومت کی جنگ افروزی اور قانون شکنی کے مقابلے کو علاقے کے سبھی ملکوں کی مشترکہ ذمہ داری قرار دیا ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .