مجلہ "اقتدار" کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ حزب اللہ، تحریک امل اور دیگر اتحادیوں کے ساتھ مل کر لبنان کے اندر ایک موثر اور فیصلہ کن قوت ہے جو تمام سطحوں پر اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔
شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ ہم اپنے قومی مشن کے تحت لبنان کی خودمختاری اور آزادی کا دفاع جاری رکھیں گے۔
انہوں نے صیہونی جارحیت کے نتیجے میں پیدا ہونے والی تباہی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم قومی جماعتوں کے ساتھ ملکر ملک کی تعمیر نو کو یقینی بنائیں گے۔
انہوں نے واضح کیا کہ حزب اللہ لبنان آزادی کے اپنے مشن کو جاری رکھتے ہوئے ہے اور ہر طرح کے قبضے اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی مخالفت کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا خطہ امریکی سامراج اور اس کے جرائم پیشہ آلہ کار اسرائیل کے مسلسل نشانے پر ہے جس کا مقصد اپنی توسیع پسندانہ عزائم کو آگے بڑھانا اور یہاں کے اصل باشندوں کو جبری جلا وطن کرنا ہے۔
انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ صیہونی حکومت اور بعض عرب حکومتوں کے درمیان تعلقات کی نارملائزیشن کا مقصد مسئلہ فلسطین کو ہمیشہ کےلئےدفن کرنا ہے اور لبنان بھی ان سازشوں کا ہدف ہے تاکہ یہاں کی مزاحمتی قوتوں کو کمزور کیا جا سکے۔
آپ کا تبصرہ