ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں 150 دہشت گرد عناصر گرفتار، جنرل محمد پاکپور

زاہدان/ ارنا- سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی برّی فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل محمد پاکپور نے بتایا ہے کہ گزشتہ 6 مہینے کے دوران 150 دہشت گردوں کو صوبہ سیستان و بلوچستان میں گرفتار کیا گیا ہے۔

بریگيڈیئرجنرل محمد پاکپور نے بتایا ہے کہ ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں انسداد دہشت گردی مہم کے تحت 100 سے زیادہ دہشت گردوں کو ہلاک بھی کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ماہ راسک اور چابہار شہروں میں دہشت گردی میں ملوث تمام کے تمام 18 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔

سپاہ پاسداران انقلاب کی برّی فورس کے کمانڈر نے بتایا کہ غیرملکی ایجنسیوں سے وابستہ یہ دہشت گرد علاقے کے عوام کی بھیس میں تخریبی کارروائیاں انجام دے رہے تھے جس کے تمام ثبوت موجود ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .