امریکا کی متضاد باتوں اور حرکتوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا: ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی

تہران/ ارنا- ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے ایران کے خلاف امریکا کی نئی پابندیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور متضاد حرکتوں کی جانب سے خبردار کیا ہے۔

اسماعیل بقائی نے کہا کہ امریکا کی دشمنی پر مبنی پالیسیاں، غیرقانونی اور غیرانسانی ہونے کے علاوہ بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کے منافی اور انسانی حقوق کے برخلاف ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند روز کے دوران واشنگٹن نے متعدد ایرانی اور غیرایرانی شہریوں اور کمپنیوں پر پابندی عائد کی ہے جو اس بات کی علامت ہے کہ ایران کے دوست ممالک کے ساتھ تہران کے تعلقات میں خلل ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایسی حرکتوں کو معاشی دہشت گردی قرار دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام کے خلاف نئی پابندیوں کے نفاذ کا واحد مطلب یہ ہے کہ امریکی عہدے داروں میں سفارتکاری کو کامیاب بنانے کے لیے نیک نیتی اور سنجیدگی پائی نہیں جاتی۔

اسماعیل بقائی نے خبردار کیا کہ ایسے متضاد اقدامات کے نتیجے میں واشنگٹن کی جانب ایرانیوں کی بدظنی اور بے اعتمادی میں اضافہ ہوگا اور واشنگٹن کے مرعوب کرنے اور دباؤ کی پالیسی کے سامنے استقامت کے جذبے میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ملت ایران نے ترقی اور وقار کے راستے کا انتخاب کرلیا ہے اور ہر طرح سے اسے حاصل کرکے رہے گی۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .