اسرائیلی ذرائع نے یروشلم پوسٹ کو بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے ساتھ "محدود" جوہری معاہدے پر رضامندی کے امکان کے بارے میں تل ابیب میں شدید تحفظات ہیں۔
تہران اور واشنگٹن کے درمیان جوہری مذاکرات کی بحالی کی کوششوں کے بارے میں قیاس آرائیوں میں اضافہ نے تجزیہ کاروں کی توجہ ایرانی جوہری معاملے پر ٹرمپ انتظامیہ کے ممکنہ موقف کی طرف مبذول کرائی ہے۔
اس سلسلے میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے جمعرات کو ڈونلڈ ٹرمپ کی سربراہی میں ہونے والے حکومتی اجلاس میں (جو امریکی ٹیلی ویژن نیٹ ورکس پر براہِ راست نشر کیا گیا) کہا کہ ہفتہ کو امریکہ کے نمائندہ خصوصی اسٹیو ویٹکاف اور ایک اعلیٰ ایرانی عہدیدار کے درمیان بات چیت ہوگی۔
روبیو نے ہفتے کے روز عمان میں ایران امریکہ مذاکرات کے بارے میں کہا کہ ہمیں امید ہے کہ یہ مذاکرات امن کی طرف لے جائیں گے۔
آپ کا تبصرہ