9 اپریل، 2025، 1:11 PM
Journalist ID: 5485
News ID: 85798571
T T
0 Persons

لیبلز

18 واں امریکی ڈرون MQ-9 یمن میں مار گرایا گیا

9 اپریل، 2025، 1:11 PM
News ID: 85798571
18 واں امریکی ڈرون MQ-9 یمن میں مار گرایا گیا

تہران- ارنا- یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے بتایا ہے کہ یمنی ائیر ڈیفنس نے اٹھارہواں امریکی ڈرون MQ-9 مار گرایا ہے۔

یمنی مسلح افواج کے ترجمان برگیڈیر جنرل یحیی سریع نے بدھ کے روز ایک بیان میں  کہا کہ یمن کے خلاف امریکی جارحیت اور متعدد یمنی شہریوں کی شہادت اور زخمی ہونے کے جواب میں یمنی فضائی دفاع نے ایک امریکی ڈرون MQ-9 مار گرایا جو صوبہ الجوف کی فضائی حدود میں دشمنی کا مشن انجام دے رہا تھا۔

یحیی سریع نے بتایا کہ یہ تیسرا امریکی ڈرون ہے جسے یمنی مسلح افواج نے گزشتہ 10 دنوں میں مار گرایا ہے اور غزہ کی حمایت میں یمنی فوج کے "جہاد مقدس" اور "فتح موعود" کے آغاز سے اب تک اس نوعیت کے 18 امریکی ڈرون مار گرائے جا چکے ہیں۔

یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے تاکید کی کہ ہم غزہ کی حمایت اور یمن کے خلاف کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنے دفاعی مشن کو جاری رکھیں گے۔ ہم اپنے ملک کی خودمختاری، سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں اور ہماری کارروائیاں اس وقت تک نہیں رکیں گی جب تک غزہ کے خلاف جارحیت بند نہیں ہو جاتی۔

امریکی جنگی طیاروں نے آج صبح یمن کے صوبہ الحدیدہ پر بمباری کی ہے۔

یمن کے مغربی صوبہ الحدیدہ کے شہر مقبل پر امریکی جنگی طیاروں کے حملے میں اب تک 6 شہری شہید ہوچکے ہیں۔

یمنی وزارت صحت کے مطابق شہید ہونے والوں میں 3 بچے اور 2 خواتین ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .